ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں آج سے کرائولی اُتسو؛ پہلے دن ڈاگ شو؛ معروف پلے بیک سینگر اورایکٹر وغیرہ کے ذریعے تفریح

کاروار میں آج سے کرائولی اُتسو؛ پہلے دن ڈاگ شو؛ معروف پلے بیک سینگر اورایکٹر وغیرہ کے ذریعے تفریح

Sat, 10 Dec 2016 05:32:40    S.O. News Service

کاراور 9/دسمبر (ایس او نیوز) کاروار شہر میں 10 سے 12 دسمبر کو ہونے والے کراولی اتسوا کے پہلے دن مالادیوی میدان میں کتوں کی نمائش ہوگی اورتربیت یافتہ کتوں کی طرف سے کسرت کا مظاہر ہ بھی مظاہرہ ہوگا۔

نمائش اور ڈاگ شو کا اہتمام صبح دس بجے سے کیا جائے گا۔نمائش میں چامپیئن آف دی شو زمرے میں اول نمبر پر آنے والے کتے کو 7500روپے،فرسٹ رنر اپ کے لئے0 500روپے اور سیکنڈرنر اپ کے لئے3000ہزار روپے کے انعامات دئے جائیں گے۔اس کے علاوہ شو میں حصہ لینے والے دس بہترین کتوں کو فی کس ایک ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے چھوٹے پلّوں میں سے بہترین پلّوں کو اول دوم اور سوم مقام پر دلکش انعامات سے نوازا جائے گا۔

نمائشی مقابلے کے بعد تربیت یافتہ کتوں کی طرف سے مختلف کسرتیں کرکے دکھائی جائیں گی۔ اس میں پولیس کے ڈاگ اسکواڈ کے علاوہ ہانگل کے ایک نجی تربیت کار کی طرف سے بھی کتے شامل رہیں گے۔

کرائولی اُتسوا کے تعلق سے ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکھول نے بتایا کہ پروگرام کو پرکشش اور تفریح بخش بنانے کے لئے معروف پلے بیک سنگر شاہ مونالی ٹھاکر، ایکٹر چیرنجیوی سرجا اور میوزک ڈائرکٹر سادھو کوکیلا سمیت کافی دیگر شخصیات شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شان کا پروگرام 10/ ڈسمبر شام کو میورورما اسٹیج پر ہوگا۔ اسی شام دھارواڑ سے تشریف فرما ہندوستانی گلوکارہ سجاتا گورو بھی اپنا پرفارمینس پیش کریں گے۔


Share: